?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل کر کے تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکی، ایران، آذربائیجان کے بعد اپنے چار ملکی دورے کی آخری منزل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔ دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق 2 روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی اور جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس دورے میں گلیشئیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کی جس میں وزیراعظم نے شرکا کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشئیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
اولمپکس کے خلاف حماس کی دھمکیوں کی ویڈیو جعلی
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا
جولائی
بحرین میں موساد کی موجودگی کا انکشاف
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: بحرین کے نائب وزیر خارجہ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ
فروری
ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل لگا کر کام کریں
?️ 16 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی چیلنجز
نومبر
کورونا: این سی او سی نے بڑی پابندیوں کا عندیہ دے دیا
?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) این سی او سی نے ملک میں کورونا کے
جنوری
غزہ کی پٹی میں حماس کا میزائلی تجربہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین
فروری
شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید
?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی
اپریل
ھآرتض: اسرائیل کا غزہ میں مسلح گروہ بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: ھآرتض اخبار کے مطابق اسرائیل کا حماس سے لڑنے کے
اکتوبر
بلوچستان کی اہم شاہراہوں پر رات کے اوقات میں مسافر بسوں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد
?️ 30 مارچ 2025بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی
مارچ