?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے آج (بروز پیر) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی سیکریٹریٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔
اس دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو موجود تھے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی سیکریٹریٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔
پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران سول و عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی مستعدد کوششوں کو سراہا اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس سے قبل مارچ میں آرمی چیف اور سربراہ آئی ایس ائی نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔
اس حوالے سے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ مذکورہ ملاقات اندرونی و بیرونی صورتحال کے لیے جائزے کے لیے کی گئی تھی۔گزشتہ چند ماہ میں عوامی سطح پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی 5 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں
اگست
صیہونی جیل سے فرار کرنے والے فلسطینی قیدیوں میں سے دو گرفتار
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتےصیہونی ہائی سکیورٹی
ستمبر
سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی، فائدہ کیا ہوا بے نقاب ہوگئے، عمران خان
?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
دسمبر
امریکی طلباء کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے ایک امریکی یونیورسٹی کے 20 فلسطینی حامی
نومبر
ہم اسرائیل کے خلاف ایک مہینے کی مسلسل لڑائی کے لیے تیار ہیں: جنین
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:جنین بریگیڈ کے ایک مجاہد نے جنین شہر اور کیمپ میں
جون
مقتول وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر
جون
سوڈانی فوج کا جنگ بندی مذاکرات میں مزید شرکت کرنے سے انکار
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز
جون
یمن میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس
ستمبر