?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی ہے، جس کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔
اسلام آباد میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری مسترد کیے جانے کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر بالترتیب 149 روپے 86 پیسے اور 144 روپے 15 پیسے برقرار رہے گی۔
اسی طرح کیروسین اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت بھی بالترتیب 125 روپے 56 پیسے اور 118 روپے 31 پیسے رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 21 روپے اور دیگر مصنوعات کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی، اگر ہم قیمتیں بڑھاتے تو مہنگائی کا ایک پہاڑ عوام پر ٹوٹ پڑتا اور عوام ہمیں بد دعائیں دینا شروع کردیتے، اس لیے ہم نے اوگرا کی سمری مسترد کردی ہے۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کیا معلوم کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے کیا چکر چلایا تاکہ عوام ہم پر تنقید کریں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے سے مسائل کے شکارعوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بوجھ خود برداشت کرے گی۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کروں گا، آپ کے حلقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کروں گا، اس وزیراعظم ہاؤس کو پاکستان ہاؤس بنائیں گے، یہاں تمام صوبوں سندھ، کے پی، بلوچستان اور پنجاب کے افسر تعینات ہوں گے اور ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی، پی ایم ہاؤس میں تمام صوبوں کے افسران ہوں گے، عوام کی فلاح کے لیے تمام اقدامات کریں گے، ہر سال رمضان پیکج میں آٹا سستا ملتا تھا، اس مرتبہ ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا، کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی ڈرامے’تیرے بن’ کا بھارت میں ریمیک بنائے جانے کا امکان
?️ 6 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے 2022
مارچ
تل ابیب بڑے پیمانے پر جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ
اگست
یوکرین جنگ کا 2 ماہ میں خاتمہ ممکن ہے: پیوٹن
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس یقین کا اظہار
جنوری
ہم بے طرف ہیں: مودی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:منگل کو، اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر، بھارتی وزیر اعظم
جون
سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان ہر وقت اس کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین
اکتوبر
کیا چین اور شام کے تعقلقات میں نیا موڑ آنے والا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے سفارتی ذرائع نے سیاسی اور اقتصادی حکام کے
ستمبر
چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی
اگست
فلسطینی کارکن کے ساتھ اسرائیلی فوجی کے رویے پر نیویارکر کا رپورٹر حیران
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:نیویارکر میگزین کے رپورٹر لارنس رائٹ نے ٹویٹر پر پیغامات اور
فروری