🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سابق قیمتوں کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان پایا جاتا تھا، پیٹرول ساڑھے6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان تھا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ہے۔اعلامیے کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم کی بڑھتی عالمی قیمتوں کے باعث قیمتیں بڑھانےکی تجویزدی تھی لیکن وزیراعظم نے تجویزکردہ اضافہ مسترد کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ حکومت عالمی سطح پربڑھتی مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنےکی بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دےرہی ہے لہٰذا اوگراکے تجویز کردہ حالیہ اضافےکی مد میں عوام پربوجھ کو حکومت خودبرداشت کررہی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا تھا کہ آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔اسلام آباد میں سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کیا۔ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اوگرا کو قرار دیدیا۔
مشہور خبریں۔
موساد اور شباک نے غزہ میں فوجی شکست کو تسلیم کیا
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر جنگ نے آرمی
مئی
کیا انگلینڈ تیسری جنگ عظیم شروع کرے گا ؟
🗓️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے برطانوی حکومت
اکتوبر
لبنان کی سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کی حزب اللہ کے ساتھ بے مثال یکجہتی
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: پچھلے ایک سال کے دوران حزب اللہ کی شمالی محاذ
ستمبر
اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی
🗓️ 26 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے
جون
28 drown in India bus crash, many of them children
🗓️ 6 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
9 مئی کے واقعات کے بارے میں رانا ثناءاللہ کا بیان
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی
🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے
مئی
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر