?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات اور مالی نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزراء اعلیٰ کو سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ عوام کی امداد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے حکم دیا کہ وزراء اعلیٰ اپنے اپنے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز صوبائی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ہنگامی اقدامات تیز کرے۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، پشین، ہرنائی، خوشنوب، قمرالدین اور مسلم باغ سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں مکانات گرنے سے متاثرہ عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم نے سندھ بالخصوص کراچی، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں، متاثرہ عوام کی محفوظ علاقوں میں منتقلی اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، متاثرہ علاقوں کا سروے کرانے کا بھی اہتمام کیاجائے تاکہ عوام کے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جا سکے۔
شہباز شریف نے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات میں معاونت کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات، یوسف رضا گیلانی سمیت 21 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ
مارچ
ایک سال میں مسلح تنازعات میں کتنے امریکی مارے گئے؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سرکاری اعداد و شمار اور اعدادوشمار بتاتے ہیں
دسمبر
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین
اکتوبر
کیا ایران اور سعودی عرب کے درمیان ویزوں کی منسوخی ممکن ہے ؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:ریٹائرڈ سعودی فوجی افسر ماہر عیسیٰ الفائی نے اسپوٹنک کے ساتھ
اکتوبر
ججز ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس
ستمبر
فلسطینی نے اسرائیلی سے کہا تم دیر سے پہنچے، مشن پورا ہو گیا
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے
دسمبر
حکومت نے چیف جسٹس کو مدت ملازمت میں توسیع دی تو پیپلز پارٹی مخالفت کرے گی، پیپلز پارٹی
?️ 26 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ
مئی
کیا ٹرمپ کے منصوبے سے اسرائیل کا نقصان ہوگا ؟
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: لیور بن ایری نے اپنے ایک نوٹ میں اعتراف کیا
فروری