?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیم سے معاہدہ پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں تینوں گورنر، دو وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی قائدین، صوبائی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہم قومی ایشوز، مہنگائی و سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس آج سہ پہرچار بجے ہوگا۔
اجلاس میں تینوں گورنر، دو وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی قائدین، صوبائی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کور کمیٹی کوبریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد کورکمیٹی کالعدم تنظیم سے معاہدےکے معاملے پر غور کرے گی اور وزیراعظم مختلف قومی امور پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
کورکمیٹی سیاسی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےحکمت عملی طے کرے گی اور وزیراعظم معاشی صورتحال اورپارلیمانی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔اجلاس میں سعودی عرب سے ملنے والے معاشی پیکج پربھی بات ہوگی اور لاہورکے ضمنی انتخاب کی مہم سے متعلق معاملات پرغورہوگا جبکہ کورکمیٹی پارٹی کو فعال بنانے سمیت کارکنوں کو متحرک کرنے پر مشاورت کرے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز حکومت اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے طے پاگیا تھا، معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی اور آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ معاہدے کے تحت حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی تاہم دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے کارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
آرمی چیف نے عید کہاں گزاری
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے
مئی
بجلی کے کرایے میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے
مارچ
یمن غزہ کی حمایت جاری رکھے گا: انصار اللہ
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اعلان کیا
جولائی
ترکی کے ساتھ بات چیت کی شرط مقبوضہ علاقوں سے انخلا ہے: دمشق
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: شامی حکومت کے امور خارجہ اور پناہ گزینوں کے وزیر
ستمبر
نیتن یاہو بھی جانتے ہیں کہ حماس پر فتح ممکن نہیں
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں
اکتوبر
بالی ووڈ سپر اسٹار کو سانپ نے کاٹ لیا
?️ 26 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے مشہور اور معروف سپر اسٹار سلمان خان
دسمبر
امریکہ کو انتخابات سے پہلے ایرانی تیل کی ضرورت
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بلومبرگ کے مطابق، ویٹول گروپ، دنیا کا سب سے بڑا
جون
پی ڈی ایم کی گاڑی نہیں چلے گی:فواد چوہدری
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرسائنس
مارچ