🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔لینٹننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو بھجوائی تھی۔
وزارت دفاع نے لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔
کور کمانڈر بہاولپور کا نام نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری میں شامل تھے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، دونوں افسران کو اگلے سال اپریل میں ریٹائر ہونا تھا، آرمی چیف کے تعیناتی کی سمری میں بھی ان سینئر فوجی افسران کے نام شامل تھے۔
کچھ روز قبل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جانب سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کیا جا رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں پانچویں سینئر ترین جنرل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، وہ ماضی میں آئی ایس آئی چیف رہ چکے، جبکہ اس وقت ان کے پاس کور کمانڈر بہاولپور کا عہدہ ہے۔
جبکہ نجی ٹی وی چینلز ایکسپریس نیوز اور جیو نیوز کی رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی گئی سمری میں تیسرے سینئر ترین جنرل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کا تعلق بھی پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، انہیں اگلے سال 27 اپریل کو ریٹائر ہونا تھا، تاہم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد انہوں نے رواں سال ہی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
مشہور خبریں۔
کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف
🗓️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین
اپریل
انسٹاگرام نے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بنانا شروع کردیں
🗓️ 10 جنوری 2025 سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم
جنوری
لبنانی کھلاڑی کا صہیونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:مارشل آرٹ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات
اگست
وزیر خارجہ اور شازیہ مری کے درمیان تلخ کلامی
🗓️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں سے
جون
امریکی کمپنیاں روسی پابندیوں کو روکنے کی خواہاں
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں: امریکی کمپنیاں جو مغربی پابندیوں کے دباؤ میں روس سے
اگست
بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کے26مقامات پرچھاپے
🗓️ 6 اکتوبر 2024جموں: (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے
اکتوبر
ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات
مارچ
مغربی تسلط کا دور ختم ہو ا: انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم کا اعتراف
🗓️ 17 جولائی 2022سچ خبریں: برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا
جولائی