وزیراعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا  اہم اجلاس طلب کر لیا

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے رابطے تیزی  آتے ہی  وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے  وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھانے کیلئے تجاویز سمیت پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج دوپہر ایک بجے طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم ترجمانوں کو گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پی ڈی ایم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینے کیلئے جرگہ بلانے کا اعلان کردیا ہے، جرگہ حکومتی اتحادیوں کو قائل کرے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب تک ووٹ پورے نہیں ہوتے جلد بازی نہیں کرنی، امپائر ہوتا ہی نیوٹرل ہے، حکمران اب اپنے آقاؤں پربھی بوجھ بن گئے ہیں، وزرا کو تمغے دینا اشارہ ہے کھیل ختم ہوگیا۔

 

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:   صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے

عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

🗓️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی

اسلامی جہاد کے رہنما نے کی مسلسل چوتھے روز بھوک ہڑتال

🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے رہنماؤں میں سے شیخ خضر عدنان جنہیں

غزہ میں جنگ بندی میں مزید 4 دن کی توسیع کا امکان

🗓️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تحریک حماس اور

لتاجی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں: عمران عباس

🗓️ 11 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس

پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کر لیا گیا

🗓️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا

اسرائیل اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو حل ہونا چاہیے: گیلنٹ

🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے