?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی پریشانی پر معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمارے شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میرے حکم پر بجلی کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے، ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔
ادھر وفاقی وزیر توانائی نے خرم دستگیر نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تاحال بجلی کی کمی رہے گی، جس کی وجہ سے ملک میں محدود پیمانے پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوگی، پرسوں تک مکمل بجلی بحال ہوگی کیوں کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں جوہری اور کول پاورپلانٹس کی بندش کے باعث ملک میں بجلی کی کمی رہے گی، کوئلے کے پلانٹ کو 48 گھنٹے چلانے کے لیے درکار ہوتے ہیں، کراچی میں بھی بجلی جلد بحال کردی جائے گی اور پرسوں تک مکمل بجلی کی ترسیل کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
وزیر توانائی نے کہا کہ بریک ڈاون کی وجہ سے ہمیں تکنیکی فالٹ کا سامنا رہا، ہم ابھی بھی تکنیکی فالٹ کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پورے ملک میں بجلی بحال کردی ہے، چیئرمین واپڈا نے بجلی بحالی میں ہماری معاونت کی، وارسک پاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل میں ہمیں ریلیف ملا، اب ملک بھرمیں ایک ہزار 112گرڈ اسٹیشنز بحال ہیں، گیپگو کے 60 گرڈ اسٹیشنز بحال کردیے ہیں، سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی گزشتہ روز بحال کردی تھی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ حیسکو کے تمام 71 گرڈ اسٹیشنز بحال کردیے ہیں، تربیلا اور منگلا کے درمیان کچھ تکنیکی مسائل پیش آئے ہیں، نیشنل گرڈ کے تمام اسٹیشنز بحال کرچکے ہیں، ترسیل کار کمپنیوں تک بجلی پہنچادی گئی ہے، کراچی پاور پلانٹ میں تفتیش کی تو معلوم ہواکہ پرانے کنڈ کٹرز لگائے گئے تھے، کچھ عرصہ بریک ڈاون کے واقعات ہوئے ہیں ہمیں ہیکنگ کے معاملے کودیکھنا ہوگا، سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت کے امکانات کم ہیں، تحقیقات کریں گے کہ سسٹم میں ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت تونہیں تاہم تاہم ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
"جولانی” کے لیے امریکہ کی تعریف و توصیف کا راز کیا ہے/ لبنان کی "بلاد الشام” میں واپسی کی کہانی؟
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: رائی الیوم اخبار نے شام کی عبوری حکومت کے سربراہ
جولائی
ٹرمپ کی چین، بھارت اور برازیل سے درآمدی اشیاء پر نئے محصولات عائد کرنے کی دھمکی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے بحران سے مودی حکومت کے ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
?️ 22 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
مقبوضہ جموں کشمیر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل پر شہریوں میں غم و غصے کی لہر
?️ 6 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
فروری
محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس میں اہم دورہ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں:محمد بن سلمان اور ڈونالد ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ملاقات سے
نومبر
کم تنخواہوں کی وجہ سے سیکڑوں صہیونی پولیس نے استعفیٰ دیا
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے کم تنخواہوں پر احتجاج کرتے
جون
لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت؛ 2294 شہداء، بنت جبیل میں گھروں کی تباہی
?️ 20 اپریل 2026سچ خبریں:لبنان کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں 2294 افراد
اپریل
انصار اللہ: دشمن کے جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کرنا غزہ کے لیے یمن کی حمایت جاری رکھنے کے دائرے میں ہے
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سینئر لیڈروں میں سے ایک نصرالدین عامر
نومبر