وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لی امریکی سفارتخانے میں سیل قائم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے امریکی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر امریکا و یورپی ممالک نے نظریں جما لی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے امریکی سفارتخانے میں خصوصی سیل بھی بنا دیا گیا ہے جب کہ دیگر ممالک کے سفارتخانوں نے بھی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے ممالک کو رپورٹس بھجوانا شروع کر دیں،سفارتکاوں کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر پاکستان کے ردعمل کے بعد امریکی سفارتکار کی بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بیرون ملک ملاقاتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے متحدہ اپوزیشن سرگرم ہے۔

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف ’پلان بی‘ سامنے آ گیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا پلان اے ہے، اتحادی جماعتوں، منحرم ارکان سے رابطے پلان کا حصہ تھے، تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کی صورت پلان بی پر عمل کیا جائے گا۔

تحریک عدم اعتماد ناکام پونے پر پلان بی پر فوری عمل درآمد ہو گا۔پلان بی میں منحرف ارکان اسمبلی کے استعفوں کا آپشن بھی موجود جب کہ وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے کا قانون و آئینی طریقہ کار کے مطابق مطالبہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے صدرِ ملکت ، اسپیکر اسمبلی کو تحریر طور پر معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے متحدہ اپوزیشن سرگرم ہے۔

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے کم از کم 172 ارکان درکار ہیں، تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کی کل تعداد 179 بنتی ہے، اپوزیشن کے پاس 162 ارکان کی حمایت موجود ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے 155، مسلم لیگ ق کے 5، ایم کیو ایم کے 7، جی ڈی اے کے 3، آل پاکستان مسلم لیگ کا 1، بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 اور شاہ زین بگٹی کی ایک نشست ہے جبکہ ایوان میں کل 4 آزاد امیدوار ہیں، دو ارکان حکومت کے ساتھ ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن میں ن لیگ کی 84، پیپلزپارٹی 56 ، اے این پی 1، ایم ایم اے 15 اور دو آزاد امیدوار شامل ہیں، اپوزیشن ارکان کی کل تعداد 162 بنتی ہے۔ حزب اختلاف کو اپنی تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

Classic green juice that can help your skin heal more quickly

?️ 27 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیا

?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں

دو نئے چہروں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گی

?️ 26 جنوری 2022حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ

فواد چوہدری کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن

?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری نے وزیر قانون کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔وزیراعظم عمران خان کی

روہنگیا مسلمانوں کا فیس بک کے خلاف 150 بلین ڈالر کا مقدمہ

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے نسلی اقلیت کے خلاف تشدد پھیلانے

متعدد روسی سائٹس پر سائبر حملے

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس کی ریلوے کمپنی اور روسی ایرو اسپیس کمپنی کی ویب

غزہ پر گزشتہ رات 100 سے زائد فلسطینی شہید

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی چینل نے آج اپنے رپورٹر کے حوالے سے

صہیونیوں کو عالمی سطح پر تنہائی کا خوف

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات اور چیلنجوں نیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے