?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے،اس سے قبل وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی خبریں موصول ہوئیں تھیں،تاہم کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔وزیراعظم کی جانب سے کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا اور بعض وزراکودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔
کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے، شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔رواں ماہ حکومتی ذرائع سے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے امکان کے حوالے سے خبر موصول ہوئی تھی ، جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی اشارہ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بارپھرر دوبدل کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شبلی فراز اور فیصل واؤڈا نے بھی سینیٹربننےکے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔


مشہور خبریں۔
اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے
?️ 22 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان
اپریل
آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے سعودی
اپریل
وہ پیغامات جو بحیرہ احمر سے دنیا کو بھیجے گئے
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے اندر ہونے والی پیش رفت اور صیہونی حکومت کے
نومبر
پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کے قیام بارے اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت
?️ 15 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کے قیام سے
اگست
27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم
?️ 10 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
نومبر
طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل
دسمبر
شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات ایک طرف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے شام
فروری
حکومت کا اسٹیٹ بینک سے خلافِ قانون 239 ارب روپے قرض لینے کا انکشاف
?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قانون سے واضح انحراف
اپریل