?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آسان خدمت مرکز اسلام آباد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے آذربائیجان کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں وفاقی حکومت کی خدمات کو ایک چھت تلے فراہم کرنے کیلئے مزید آسان خدمت مراکز بنائے جائیں گے، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور حکومت کے معاونت میں شکرگزار ہیں، پاکستان میں حکومتی خدمات کے ایکو سسٹم کو یکسر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں آسان خدمت مرکز بنائے جائیں گے، آذر بائیجان حکومت نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت مرکز کے قیام میں بھرپور معاونت کی، جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے خدمت مراکز میں باقاعدہ کارکردگی کے اہداف طے کرکے ہر سہ ماہی میں تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ کروایا جائے گا، آسان خدمت مراکز میں خدمات بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آسان خدمت مراکز میں مجموعی طور پر حکومتی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ سازی کی جائے، آئندہ مرحلے میں گلگت اور مظفر آباد اور پھر پورے پاکستان میں خدمت مراکز کے قیام کیلئے مدت کا تعین کرکے کام شروع کیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاکستانی سفارت خانوں میں آسان خدمت مراکز کے کاؤنٹر بنائے جائیں۔
وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے پبلک سروس اور سوشل سروس کے چیئرمین علوی مہدئیو کے پاکستان کے دورے اور اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔


مشہور خبریں۔
سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 29 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
مئی
عام انتخابات: انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق آئی جی پنجاب
جنوری
سعودی عرب کے خلاف غیر متوقع امریکی کارروائی!
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے خلاف جنگ میں فوجی مدد ختم کرنے کے امریکی
فروری
برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کی ذمہ داری کیسے قبول کی؟
?️ 23 نومبر 2025 برطانیہ نے فلسطین میں یہودیوں کو بسانے کی ذمہ داری کیسے
نومبر
وزیر خزابہ نے عمران خان کو مسٹر کلین قرار دے دیا
?️ 8 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کو مسٹرکلین
جنوری
اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید
?️ 5 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو
مئی
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی دے دی
?️ 18 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو بڑی دھمکی
مئی
عراقی پارلیمنٹ میں لگی آگ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے آج منگل کو پارلیمنٹ کے استقبالیہ محل میں
اگست