?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ واقعات کے بعد سے ہر رات بستر خراب کرتا ہوں؛صیہونی فوجی کا اعتراف
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں ایک صہیونی فوجی نے غزہ سے
دسمبر
عمان کی یمنی انصار اللہ کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: ایک انٹرویو میں عمانی وزیر خارجہ نے یمن کی انصار
فروری
اسرائیل پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے کہا کہ
نومبر
ہندوستان ٹائمز: اگر بھارت پیچھے ہٹتا ہے تو اسلام آباد کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں
مئی
متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ، ایف آئی اے کے نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر
جون
عدلیہ تضحیک کیس: اسد طور مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
مارچ
جنگل کے قانون اور طاقت کے استعمال کے خلاف ایک مضبوط اتحاد
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اس سال برکس کا اجلاس برازیل میں ایسے وقت میں
مئی
مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنا امریکہ اور مغرب کی سازش ہے: فیصل مقداد
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج سہ پہر
اپریل