لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے اہم ترین ملاقات کرینگے۔ کے پی میں غیر متوقع شکست کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کو فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم لاہور نالج ٹیکنو پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کرینگے۔کے پی میں غیر متوقع شکست کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کو فوکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی تناظر میں وزیراعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، جس میں لارڈ مئیر اور چئیرمینوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ سے ہونے والی سے ملاقات کے بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پ چیف سیکرٹری آئی جی اور تمام محکموں کے سیکریٹریز کو موقع پر حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے ساتھ ہی صوبائی وزرا بھی لاہور میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضرورت پڑنے نے پر کسی بھی وزیر کو طلب کیا جا سکتا ہے۔
اپنے دورہ لاہور میں وزیراعظم اوورسیز کنونشن سے خطاب جبکہ لاہور نالج ٹیکنو پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ وزیراعظم شیخ ابوالحسن شازلی سنٹر فار صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح بھی کریں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل ویتنام میں امریکہ کی طرح غزہ کی دلدل میں پھنس چکا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کیا کہتے ہیں؟
نومبر
لاپتا افراد کے کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، جسٹس محسن اختر
جون
پہلی بار مغرب کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کا تل ابیب کا دورہ
ستمبر
یو ایس ایل اے یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء پر صیہونی حامیوں کا حملہ
مئی
دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ حقائق
جون
مسجد الاقصی پر مسلسل دوسرے روز صیہونی حملے
ستمبر
ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
اکتوبر
عراق کا گھریلو لین دین میں ڈالر کے بجائے دینار استعمال کرنے کا حتمی فیصلہ
ستمبر