?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں مزید مراعات دینے پر پر عزم ہیں انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہم اوورسیز پاکستانیوں ،خاندانوں کوسہولتیں فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ترسیلات زر میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، اپنی گاڑی اسکیم ،سماجی خدمت کی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، اوورسیزکی ترسیلات زر کا معاشی استحکام میں کلیدی کردار ہے، اوورسیز پاکستانیوں ،خاندانوں کوسہولتیں فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ترسیلات زر کے ضمن میں مزیدمراعات دینے پر غور کیا جائے اور معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل و منظم منصوبہ بندی کی جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل کے اہداف مرتب کرکےحکمت عملی تشکیل دی جائے۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے حکام کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ترسیلاتِ زر کی مد میں اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینے کی پالیسی کے خاطر خواہ ثمرات برآمد ہو رہے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی مد میں 10 ماہ میں اب تک 1 اعشاریہ 561 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں، مالی سال 2018ء سے اب تک کورونا وائرس کے باوجود ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ سامنے آیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ”نیشنل ریمیٹنس لائلٹی پروگرام“ کا اجراء جلد کر دیا جائے گا، اس پروگرام کے ذریعے ایک موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور
دسمبر
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اور امریکی سیکیورٹی کی کمزوریوں پر ایک نظر
?️ 1 اپریل 2021(سچ خبریں) کہتے ہیں کہ دوسروں کا برا چاہنے والے کے ساتھ خود
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسیطنی کمانڈر شہید
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ نابلس میں مزاحمتی
اگست
سڈنی میں فلسطین حامی سیاستدان پولیس تشدد کا شکار
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سابق امیدوار ہانا توماس سڈنی
جون
ملک گیر ہڑتالوں نے انگلینڈ کو مفلوج کیا
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: جرمن اخبار Hamburger Abendblatt نے اپنی ایک رپورٹ میں
دسمبر
کابل میں لگاتار تین بم دھماکے
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار تین بم دھماکے ہوئے جس
فروری
امریکہ کی FATF کے ایران کے خلاف غیر تعمیری اقدام کی حمایت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے مالی ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے
فروری
شہید ہنیہ کی شہادت کی رات کیا ہوا ؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: ایران میں حماس کے نمائندے نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت
اگست