?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
اس بات کا دعوی سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔انہوں نے جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقات کے بعد ایک اور انتہائی اہم ملاقات کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،وہ بھی ایک آئینی ملاقات ہوگی جو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کے مابین ہوگی۔
ہوسکتا ہے آنے والے دنوں میں آپ کو ان دونوں کی اچانک ملاقات ہوتی نظر آئے۔وزیر اعلی پنجاب آنے والے دنوں میں وزیراعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ پنجاب کابینہ میں ایک نئے رکن کا بھی اضافہ ہوا ہے جس پر عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے مابین بھی خاموشی سے رابطہ بحال ہوگیا ہے۔
چوہدری شجاعت نے بھی کہا ہے کہ میں نے پرویز الہی کو ایف آئی آر کاٹنے سے منع کیا تھا۔ان سب کی آپس میں بات چیت چل رہی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہیں کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پرویز الٰہی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، پرویز الٰہی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہو جاتی ہے۔سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاست دانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، عمران خان راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے متنازع انتخاب سے شام میں امریکی غلطیوں تک؛عربی اخباروں کی سرخیاں
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:نئے امریکی صدر کے حساس عہدوں کے لیے متنازع شخصیات کی
نومبر
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں وسعت
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: پریس ٹی وی کے میزبان، مرضیہ ہاشمی کے ساتھ ایک
اکتوبر
مگساری نے پھر بائیڈن کے محافظوں کا کام پر لگایا
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: سیکرٹ سروس کے دو ایجنٹ جنہیں امریکی صدر جو بائیڈن
مئی
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
اسٹیو وائٹیکوف اس سال کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گے: اسرائیلی میڈیا کی قیاس آرائیاں
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کی بڑی کمی
?️ 4 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب سے گزشتہ ماہ اگست میں کپاس
ستمبر
جس ملک کی عوام نے انتخابات کا نام تک نہیں سنا وہ ایرانی انتخابات پر تنقید کرتے ہیں!!!
?️ 19 جون 2021جدہ (سچ خبریں) ایران میں گذشتہ روز صدارتی انتخابات برگزار ہوئے جس میں
جون
ایران امریکہ جنگ کے بارے میں امریکی جنرل کا ہم بیان
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:اعلیٰ امریکی جنرل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران
جون