وزیر دفاع کا ضرورت کے تحت سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضرورت پڑنے پر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو بلاک کرنے کے امکان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے تشدد کے بیج سوشل میڈیا پر بوئے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور چین جیسے ممالک سبھی سوشل نیٹ ورکس کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں قواعد اور ایک ریگولیٹری فریم ورک ہے، جس کی نگرانی کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں اس میڈیم کا استعمال لوگوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے تشدد کا اسکرپٹ سوشل میڈیا کے ذریعے تیار کیا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹنے والے ہنگاموں کو روکنے کے لیے حکومت نے انٹرنیٹ کی سہولت منقطع کر دی تھی اور ملک بھر میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو کئی روز تک بلاک کر دیا تھا۔

9 مئی کو ہونے والے تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فوج کی جانب سے ان کے اپنے عہدیداروں اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کارروائیوں کے اعلان کے بعد یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ فسادات کے ذمہ داروں کے احتساب کو یقینی بنائے۔

انہوں نے فوج کی جانب سے کیے جانے والے ’فوری احتساب‘ کو سراہا، ساتھ ہی نشاندہی کی کہ سویلین حکام کو بہت سے چیلنجز اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ (آرمی ایکٹ) کے تحت شہریوں پر مقدمہ چلانے کے قانون کو مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا گیا ہے، سپریم کورٹ بھی دلائل سن رہی ہے، یہ رکاوٹیں ہمیں روک رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان رکاوٹوں کو عبور کیا جا سکتا ہے۔

جب پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے امکان کے بارے میں پوچھا گیا، جس کا حکومت ماضی میں بھی اشارہ دے چکی ہے، تو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک 9 مئی کے تشدد کے مجرموں کو سزا نہیں دی جاتی اس پر کوئی پابندی لگانے سے پارٹی ’مضبوط‘ ثابت ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی کوئی پراوہ نہیں: امیر قطر

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں

یمن کی تقسیم کا منصوبہ ناکام

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ابوظہبی اور دبئی پر یمنی افواج کا حالیہ حملہ متحدہ عرب

نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں: طالبان

🗓️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت

بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری عوام کے گھروں میں گھس کر دہشت گردی شروع کردی

🗓️ 14 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری

روپے کی قدر میں اضافہ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا

🗓️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر

مقبوضہ شمالی فلسطین میں وسیع پیمانے پر آگ، درجنوں گھر خالی

🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق ذرائع نے زور دے کر کہا کہ

ارجنٹائن کے نئے صدر کون ہیں؟

🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: ارجنٹائن کے نئے صدر کا عام طور پر امریکہ کے

سعودی عرب کو لوٹنے کے لیے ایران مخالف امریکی گھسے پٹے دعوے

🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:ایرانی امور امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ایک بار پھر ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے