?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نومبر 2020ء میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیر اعظم کی مرضی سے ہوا تھا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کا میٹنگ میں وہی مؤقف ہوتا ہے جس کا اظہار ہم نے عوام کے سامنے کیا ۔
تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کی سمری تو بھیجی ہی وزارت داخلہ نے تھی، کوئی کابینہ کے مشترکہ فیصلے سے کیسے ہٹ سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ نومبر 2020ء میں تحریک لبیک سے معاہدہ وزیراعظم کی مرضی سے ہوا تھا، اگر وزرا ان کی مرضی کے بغیر فیصلہ کرتے تو وزیراعظم اس فیصلے کو مسترد کردیتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کا معاملہ عدالت میں ہے، ہم کوئی بادشاہت نہیں کیسے سعد رضوی کو رہا کرسکتے ہیں،مجھے نہیں پتا شیخ رشید نے کیوں کہا کہ ٹی ایل پی دہشتگرد تنظیم نہیں ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید و زخمی کرنا، آئین و قانون کو پامال کرنا اور دارالخلافہ پر بزورطاقت قبضے کی کوشش کو دہشتگردی کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا،ٹی ایل پی سے آج بھی مذاکرات ہوئے کل بھی ہوں گے، پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اصول وضع کرتی ہے، آپریشن کیسے ہونا ہے یہ لوکل کمانڈرز طے کرتے ہیں، ہم آئین و قانون سے قطعی طور پر آگے نہیں جاسکتے،بہت سے علماء کرام اس پر پرائیویٹ طور پر بات کررہے ہیں، ان تمام علماء کو اپنی رائے عوام کے سامنے رکھنی چاہئیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچ چھ ہزار لوگوں نے سڑکیں بند کی ہوئی ہیں، حکومت کشت و خون نہیں چاہتی ، ٹی ایل پی کے احتجاج میں اب تک 5پولیس اہلکار شہید جبکہ 49زخمی ہیں جن میں 14کی حالت تشویشناک ہے، پچھلی دفعہ بھی 6پولیس اہلکار شہید اور 700زخمی ہوئے تھے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آئین و قانون کی لڑائی لڑرہے ہیں ہمیں ان پر فخر ہونا چاہئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آپریشن یا جانوں کا زیاں نہیں چاہتے لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ ایک چھوٹا سا دھڑا اسلام آباد پر قبضہ کرلے، حکومت پولیس کی شہادتوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن آخر کب تک کرے گی، ٹی ایل پی سے آج بھی مذاکرات ہوئے کل بھی ہوں گے، ہماری شرط یہی ہے کہ ٹی ایل پی سڑکیں خالی کر کے واپس جائے
مشہور خبریں۔
جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی
دسمبر
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ عطا تارڑ
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
ستمبر
سجل علی شہرہ آفاق ناول ’امراؤ جان ادا‘ پر بننے والی سیریز میں کاسٹ
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ سجل علی کے شائقین کے لیے
جنوری
ایک ساتھ سب پابندیاں اٹھانا ہوں گی؛ایٹمی مذاکرات کے سلسلہ میں ایران کا مؤقف
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا میں ہونے والے ایٹمی مذکرات کے سلسلہ میں ایرانی مذاکراتی
دسمبر
برطانیہ نے اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کیا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر نے اتوار کو ایک
مارچ
نیتن یاہو کا بائیڈن کے بارے میں صیہونی کابینہ کو مشورہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ تل ابیب-واشنگٹن اتحاد
مارچ
ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے
جون