وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

?️

پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ لائن صوبہ ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ایک دن قبل ہی خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک خودکش حملہ آور نے اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جانے والے چینی انجینئرز کے قافلے سے اپنی بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی

بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے:  وزیر خارجہ

?️ 27 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت

ریاستِ مدینہ میں قابلیت پر لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے تھے

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستِ

اسرائیل نے موساد کے نئے سربراہ کی شناخت ظاہر کردی

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ

بلوچستان کی کابینہ کی تقریب حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی

?️ 6 نومبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر ہاوس کی جانب سے

صیہونیوں نے اپنے ہی قیدیوں کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوران

بھارتی حکومت اپنے ہندو توا ایجنڈے کے ذریعے کشمیر کے زمینی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کرسکتی، حریت کانفرنس

?️ 6 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ کیسا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی 

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے