وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب سے ریاض میں ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی۔

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پاکستانی وفد میں سعودی عرب میں تعینات سفیر احمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی اور وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری رفعت مختار راجا شامل تھے۔

شہزادہ عبد العزیز بن سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہاں سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جب کہ ہم سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی بے پایاں سپورٹ پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی معاشی نمو 0.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی

بیجنگ نے پیلوسی کے طیارے کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:     امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان

رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں

Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019

?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ

فیمنزم پر یقین نہیں رکھتی، عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے، مائرہ خان

?️ 31 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ

سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب ڈالر کی کمی

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 9 ارب

الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ووٹرز سے متعلق تازہ اعداد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے