?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی پوری آبادی کو جلد از جلد رجسٹر کیا جائے کیوں کہ سروسز کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے چیئرمین نادرا کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت نادرا امور کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نادرا نے اوور سیز پاکستانیوں کو سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے نادرا اور پاسپورٹ عملے کو سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایات کی ہیں،ان ہدایات کی روشنی میں ای ویزہ کی طرز پر آن لائن سہولیات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک سفارتخانوں میں عملے کو تربیت دی جائے گی۔شیخ رشید نے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر پر نادرا سینٹرز کے قیام کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نادرا کی طرف سے وراثت نامے کی دستاویز کی سہولت کو بھی وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ جاری کررہے ہیں، جس پر قائم مقام چیئرمین نادرا نے بتایا کہ 70 فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں، باقی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 70 فیصد آبادی کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں، باقی کےلیے اقدامات جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
سڑک حادثے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایزرا موزلے ہلاک
?️ 8 فروری 2021بارباڈوس (سچ خبریں) 63 سالہ ایزرا موزلے نے ویسٹ انڈیز کیلئے دو
فروری
غزہ اسرائیلی نسل پرست حکومت کے "جرائم اور انعامات” کی علامت ہے
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم اور غزہ کے عوام کے خلاف
مئی
رام اللہ پر ایک بار پھر صیہونی یلغار
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی
اگست
فوج مخالف مہمات پر ’نظر رکھنے کیلئے‘ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہمات پر نظر
مارچ
امریکی معیشت کو بہت سی رکاوٹوں کا سامنا
?️ 31 اگست 2022نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جان ولیمز نے کہا کہ
اگست
معمول سے کم بارشیں: گرمیوں میں پانی کی کمی کا خدشہ، نیپرا نے واپڈا حکام کو طلب کرلیا
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں معمول سے کم بارشیں اور
فروری
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
?️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون
یحیی السنوار، اس صیہونی ڈاکٹر کی نظر میں جو ان کی رہائی کے خلاف تھا!
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی محافل میں یحیی السنوار کی شخصیت کے بارے میں
مئی