خیبر(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر طور خم کا دورہ کیا جہاں انہوں امن و امان کی صورتحال پر اعلی حکام سے مشاورت کی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا ہے ہندوستان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پاک افغان بارڈر طور خم پہنچ گئے، شیخ رشید نے امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ حکام سے مشاورت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرا اور ایف سی نے زبردست انتظامات کیے ہیں، طور خم بارڈر پر مہاجروں کا کوئی کیمپ نہیں۔ چمن بارڈر پر بھی جاؤں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے، 40 سال سے افغان عوام امتحان سے گزر رہے ہیں، یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے ہماری زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان میں استحکام اور ترقی سے ہماری ترقی وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں، دنیا افغانستان کے مسائل کو سمجھے۔ توقع کرتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انخلا کے بعد آنے والے 10 ہزار میں سے 9 ہزار افراد واپس جا چکے ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا ہے، افغانستان کے ساتھ بارڈر پر 92 فیصد باڑھ لگ چکی ہے۔ ایران کے ساتھ بارڈر پر 48 فیصد باڑھ مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے افغانستان جانے پر بھارتی میڈیا واویلا مچا رہا ہے، کیا امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے۔ افغانستان میں جو کچھ ہوا اس پر این ڈی ایس اور را کے چہرے لٹکے ہوئے تھے، این ڈی ایس اور را کو ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مشہور خبریں۔
انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق اہم تحقیق
دسمبر
اسموٹریچ اور بن گوئر نیتن یاہو کی سیاسی زندگی کا کیسے خاتمہ کریں گے؟
اپریل
قوم کے صبر اور مصائب کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج گے: یمنی پارلیمنٹ
فروری
غزہ کی جنگ میں صہیونیوں کے پوشیدہ مقاصد
جولائی
بے اولاد ہونے کے باوجود کبھی شکوہ نہیں کیا، حنا بیات خان
مارچ
دمشق پر صیہونیوں کا فضائی حملہ؛شامی دفاعی نظام نے حملہ پسپا کر دیا
ستمبر
ایران کے جوہری پروگرام میں بڑی پیش رفت: گروسی
دسمبر
افغانستان میں طالبان حملوں سمیت متعدد خوفناک حادثے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
مئی