🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے، دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے، افغانستان میں این ڈی ایس اور را منہ کے بل زمین پر گرے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے قوم کو یوم دفاع کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، بھارت نے 6ستمبر کو رات کی تاریکی میں ناپاک قدم رکھے پاک فوج نے ان کو شکست دی، بھارت نے افغانستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری کی ،بھارت کے افغانستان میں 66کیمپ تھے،خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،این ڈی ایس اور را منہ کے بل زمین پر گرے ہیں،گوادر اور کوئٹہ حملے کیلئے دونوں دہشتگرد افغانستان سے آئے، دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
پاکستان پر امن وامان کے مسئلے کیلئے دباؤ بڑھایا جارہا ہے، عمران خان خطے کو آگے لے کر جارہا ہے، ہندوستان میں افغانستان میں جو شکست ہوئی ہے، اس کا سارا ملبہ شیخ رشید پر ڈالا جارہا ہے، ہم افغانستان میں امن اور ترقی کے ساتھ ہیں، افغانستان میں جب حکومت بن جائے گی تو تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چمن ، طورخم اور بارڈر کے اس طرف پاکستان کا فیصلہ ہے، بارڈر کے اس طرف طالبان کا فیصلہ ہے، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
افغانستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، ابھی ان کی حکومت آرہی ہے، امریکا کو گئے صرف 6 دن ہوئے ہیں،وہ معاملات ابھی دیکھنے کی پوزیشن میں ہوں گے، ہماری فوج داعش، بی ایل اے دیگردہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ طالبان نے اگر سی پیک میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے تو بہت اچھی سوچ ہے اس سوچ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا نیتن یاہو وزیر اعظم بننے کے لائق ہیں؟ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: شاباک کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو
اپریل
زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنرتقرری
🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی
مئی
صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی
دسمبر
بلنکن 3 درخواستوں کے ساتھ تل ابیب کے لیے روانہ
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، اسرائیلی
جنوری
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری
جرمنی یورپ کی احمق ترین حکومت ہے:جرمن پارلیمنٹ کی رکن
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے بائیں بازو کی خاتون سیاست دان کا کہنا ہے
ستمبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان
🗓️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری
جون
متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
🗓️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
جون