?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔وزیر داخلہ شیخ رشید کی ہدایت پر وزارتِ داخلہ کا مراسلہ چاروں صوبوں کو جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی حکومتوں کو غیرمعمولی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہائی الرٹ کی ہدایت دوروز قبل لاہور میں دھماکے کے بعد کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق لاہور انار کلی بازار دہشتگردی کے بعد ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کا خطرہ ہے، صوبائی حکومتوں کو غیرمعمولی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں خصوصی علاقہ جات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ دھماکے کے سلسلے میں تفصیلات میں سامنے آگیں تھیں دھماکے کے لیے 2 سہولت کار اور ایک دہشت گرد انار کلی بازار پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ ایک دہشت گرد پان گلی سے آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ کی طرف فرار ہو گیا جبکہ دہشت گرد کو لانے والے سہولت کار بھی فرار ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر غزہ اور مغربی پٹی میں جشن
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:حماس اور عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے رہائشیوں سے مطالبہ
مئی
ایم کیو ایم کا حکومت کے لیے پیغام
?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا
مئی
2021 میں 31 اسرائیلی فوجی مارے گئے
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار ہیوم نے رپورٹ کیا کہ 1988 میں تین
جنوری
کنیڈا میں بھارتی طالب علم کا قتل
?️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:کنیڈا میں ایک ہندوستانی طالب علم کا گولی مارکر قتل کردیا
اپریل
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید
اگست
مزاحمتی حکمت عملی میں تبدیلی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مزاحمتی محور نے حزب اللہ کے سیکرٹری
اکتوبر
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم
?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
صیہونی عرب ممالک کے ساتھ ایک اور ملاقات کے خواہاں
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ
جنوری