اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، پچھلے کچھ عرصے میں ٹی ٹی پی نے دس کوششیں کی ہیں ، ہمارے لوگ ابھی بھی گئےہیں لیکن مذاکرات آگےنہیں بڑھ سکے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں محسن عزیز کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجگور اورنوشکی میں شہید سیکیورٹی فورسزکےجوانوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی تھیں جومانی نہیں جاسکتی تھیں، جس کے باعث مذاکرات آگے نہیں چل سکے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بارڈرایریاز میں یہ لوگ موجودہیں، ٹی ٹی پی کے بہت سے گروپ شاید اکٹھے بھی ہوئے، ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اسلام آباد میں مارے گئے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ٹی ٹی پی نے دس کوششیں کی ہیں ، ہمارے لوگ ابھی بھی گئےہیں لیکن مذاکرات آگےنہیں بڑھ سکے، اشارے ملے ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، ٹی ٹی پی کی شرائط ہماری حکومت کوقبول نہیں۔
نوشکی اور پنجگور حملوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل کے واقعات میں کمیونی کیشن پکڑی گئی ہے ، یہ لوگ افغانستان اور بھارت کےساتھ رابطے میں تھے، ہمارے7لوگ شہیدہوئے ہیں۔شیخ رشید نے خبردار کیا کہ دہشت گردملک میں کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں، ہم نےتمام چیف سیکرٹریزکوہدایت کی ہےفورسز کو الرٹ رکھیں، سیز فائر انہوں نے خود ختم کیا ہے۔
دوسری جانب اجلاس میں وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا دہشت گردانٹرینٹ کواستعمال کرتے ہیں ، کل کےواقعے میں بھی دہشت گرد واٹس ایپ استعمال کررہے تھے، دہشت گرد واٹس ایپ پر اپنے ماسٹرزکےساتھ لائیو رابطے میں تھے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کا 2025 کا ڈراؤنا خواب؛ تل ابیب یمن سے نمٹنے میں ناکام کیوں؟
جنوری
ایران کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر سطح پر پہنچ چکی ہے :امریکی اخبار
جنوری
کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی، وفاقی وزیر خوراک اصلاحات کیلئے پُرعزم
فروری
پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
دسمبر
کراچی میں روزانہ سینکڑوں افراد ڈینگی وائرس کا شکارہونے لگے
اکتوبر
چودہ فیصد آبادی کے باوجودبھارتی حکومت میں ایک بھی مسلمان وزیر نہیں:عمر عبداللہ
ستمبر
آنے والی نسلوں کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعظم
جون
کیا یمن میں امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد نتیجہ خیز ہوگا؟
مارچ