وزیر داخلہ نے عمران خان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردِعمل دے دیا

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی۔راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، عمران خان ضرور گرفتار ہوں گے۔عمران خان نے گذشتہ روز بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بغاوت کے قانون کی آڑ میں مجھے 10 برس تک قید کرنے کا منصوبہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں، اب لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے، جس کے تحت منصوبہ اب یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچائیں اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لے کر مجھے آئندہ 10 برس کیلئے قید کر دیں، اس کے بعد تحریک انصاف کی بچی کھُچی قیادت اور کارکنان کو بھی پوری طرح جکڑ لیں گے اور آخر میں پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے، جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی تھی- سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ عوام کی جانب سے کوئی ردّعمل نہ آئے، انہوں نے دو کام کیے ہیں، اوّل یہ کہ محض تحریک انصاف کے کارکنان ہی کو خوفزدہ نہیں کیا جارہا بلکہ عام شہریوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے اور دوم یہ کہ میڈیا پر پوری طرح قابو پایا جا چکا ہے اور بزورِ جبر اس کی آواز دبائی جاچکی ہے، اسی کے تحت کل پھر یہ انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں گے اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے, اس کو پوری طرح بند کردیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اس دوران جب کہ میں آپ سے مخاطب ہوں، گھروں کی حرمت پامال کی جارہی ہے اور پولیس نہایت بے شرمی سے گھر کی چار دیواری میں موجود خواتین سے بدتمیزی و بدسلوکی میں مصروف ہے، آج سے پہلے اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس کبھی یوں پامال نہ ہوا جیسا کہ یہ مجرم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کے دلوں میں اتنا خوف بٹھانا چاہتے ہیں کہ جب یہ مجھے گرفتار کرنے آئیں تو لوگ باہر نہ نکلیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر انحصار کیوں؟

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکل کوگلمن، ولسن سینٹر کے سینئر ریسرچر نے ٹائمز آف انڈیا

صیہونی حکومت کی حالت زار؛ قابض وزیر کی زبانی

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر داخلی امور نے رفح میں گفعاتی

نیٹو میں ملک کی رکنیت کے خلاف فرانسیسی عوام کا ایک بڑا اجتماع

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی عوام پیرس کی سڑکوں پر جمع ہو

فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے

سعودی عرب اور امریکہ جلد دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: مغربی ذرائع نے ایک قریب آنے والے معاہدے کی اطلاع

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، تہران پر حملے کی مذمت

?️ 28 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور

سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ

عمران خان نہ تو ڈھیل اورنہ ہی ڈیل کو مانتے ہیں، عمر ایوب

?️ 21 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے