?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی۔راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، عمران خان ضرور گرفتار ہوں گے۔عمران خان نے گذشتہ روز بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ بغاوت کے قانون کی آڑ میں مجھے 10 برس تک قید کرنے کا منصوبہ ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں، اب لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے، جس کے تحت منصوبہ اب یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچائیں اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لے کر مجھے آئندہ 10 برس کیلئے قید کر دیں، اس کے بعد تحریک انصاف کی بچی کھُچی قیادت اور کارکنان کو بھی پوری طرح جکڑ لیں گے اور آخر میں پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے، جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی تھی- سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ یقینی بنانے کیلئے کہ عوام کی جانب سے کوئی ردّعمل نہ آئے، انہوں نے دو کام کیے ہیں، اوّل یہ کہ محض تحریک انصاف کے کارکنان ہی کو خوفزدہ نہیں کیا جارہا بلکہ عام شہریوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے اور دوم یہ کہ میڈیا پر پوری طرح قابو پایا جا چکا ہے اور بزورِ جبر اس کی آواز دبائی جاچکی ہے، اسی کے تحت کل پھر یہ انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں گے اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے, اس کو پوری طرح بند کردیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اس دوران جب کہ میں آپ سے مخاطب ہوں، گھروں کی حرمت پامال کی جارہی ہے اور پولیس نہایت بے شرمی سے گھر کی چار دیواری میں موجود خواتین سے بدتمیزی و بدسلوکی میں مصروف ہے، آج سے پہلے اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس کبھی یوں پامال نہ ہوا جیسا کہ یہ مجرم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کے دلوں میں اتنا خوف بٹھانا چاہتے ہیں کہ جب یہ مجھے گرفتار کرنے آئیں تو لوگ باہر نہ نکلیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی غزہ کے علاقے
جون
امریکی صدر جو بائیڈن کا کُتّا ان کے لیئے شرمندگی کا باعث بن گیا
?️ 10 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کا میجر نامی کُتّا اس
مارچ
2022 کے لبنانی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: غسان الاستنبول فارس انٹرنیشنل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بین
مئی
بجلی قیمت پھر مہنگی ہو گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی
اگست
لوئر دیر: دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں 7 ایف سی اہلکار شہید، 13 زخمی
?️ 12 ستمبر 2025لوئر دیر: (سچ خبریں) لوئر دیر کے علاقے میدان، سر بانڈہ میں
ستمبر
نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے
اپریل
وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، خصوصی طیارے سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر
مئی
سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ
?️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ
اگست