🗓️
اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے ایک دن میں پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم ایک دن پاسپورٹ کے اجراء کی طرف جا رہے ہیں، ایک دن میں پاسپورٹ کے اجراءکی فیس دس ہزار روپے ہو گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صرف ایک دن میں پاسپورٹ جاری کرنے کی طرف جا رہے ہیں ،صرف 24گھنٹوں میں پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے گا، جعلی شناختی کارڈز کی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی تھیں اس معاملے میں 136افراد کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے ،90انکوائریز میں 300کے قریب افراد کو چارج کیا گیا ہے۔
افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والے افراد سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات انتہائی نازک ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ وہاں کے حالات اچھے ہوں ، ہمارے سارے ادارے بھی آن بورڈ ہوں اور اس کیلئے آن لائن ویزا بہتر سہولت ہے ، ویزا سٹیکر کے ساتھ ہم پرمٹ دے رہے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کیلئے بھی نادرا کی سہولت لا رہے ہیں ، ہم نے طور خم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کر رکھی ہیں ، سکردو میں شناختی کارڈ کی سہولت دیں گے۔
مشہور خبریں۔
تین برسوں میں تعلیمی اداروں پر ایک ہزار سے زائد حملے ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے
دسمبر
شام کی خودمختاری اور ارضی سالیمت کا احترام کیا جائے:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے شام سے متعلق سلامتی کونسل
جولائی
امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 17 مارچ 2021جارجیا (سچ خبریں) امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات
مارچ
روس کی کھیلوں پر پابندی کی وجہ کیا ہے؟
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: یوکرین میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے تقریباً
اپریل
امریکی فوج کے دل سے غزہ کے مظلوموں کی آواز
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی وقت کے مطابق 25 فروری بروز اتوار کی سہ پہر
فروری
یورپ کے سر پر منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرائن کے بحران کا ذکر
فروری
یوکرین کے چار علاقوں کو روس کے ساتھ ملحق نہیں ہونے دیں گے: تل ابیب
🗓️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان
اکتوبر
عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے زیلیکان بیس پر
اگست