?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے عید الاضحیٰ پر گھی، چینی، آٹا اور سبزیوں کی قیمتوں میں منافع خوری روکنے کی ہدایت کردی، ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کےخلاف کارروائی کو یقینی بنائے، مہنگائی میں کمی کے اثرات کو ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری خزانہ نے ہفتہ مہنگائی پر بریفنگ دی ،اجلاس میں مہنگائی کا تقابلی جائزہ بھی لیا گیا، پچھلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ دو ماہ میں مہنگائی کی شرح 17.23 سے کم ہوکر 12.28 فیصد ہوگئی۔
وزیرخزانہ نے گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچائے جائیں، سبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی ، عید پر گھی، چینی ، دالیں، گندم، ٹماٹر، پیاز ، ادرک، لہسن اور آلو ودیگر ضروری سبزیوں کی قیمتوں میں منافع خوری پر نظر رکھی جائے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے کے خلاف کارروائی کی جائے، ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف کارروائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے ٹیکس اکٹھا کرنے سے متعلق ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ایف بی آر ٹیکس بڑھانے کیلئے ریگولر اہداف یقینی بنائے، ٹیکس گزار کیلئے مراعات ہوں گی جبکہ ٹیکس چور کو سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب ادارہ شماریات نے 09 جولائی کو ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے جس کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 23 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر، لہسن ، آلو ، پیاز ، دال چنا، چینی، انڈے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مہنگا ہوا۔ جبکہ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات سامنے آ گئیں
?️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں)خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان
دسمبر
سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج نے
جون
نوازشریف کی عرفان صدیقی کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی
نومبر
اسلام آباد دھرنے کے شرکا کا کوئٹہ واپسی پر پرتپاک استقبال
?️ 26 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ماہ طویل احتجاجی دھرنا دینے
جنوری
افغانی طالبان کے الٹے دن
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
بعض عرب فلسطین کا نام نہیں سننا چاہتے: اسلامی جہاد
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اگست
غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لئے صہیونی کی بہانہ تراشیاں شروع
?️ 15 اکتوبر 2025غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لئے صہیونی کی بہانہ تراشیاں
اکتوبر
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی