جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئیں، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں اور جب بادشاہ چاہتا ہے تو پانچ دن میں ہمیں تین کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے، جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی، قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہو سکتی، آئی ایم ایف کے قرض سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی، تنخواہ دار، غریب آدمی مارا جائے گا، میرا جینا مرنا ملک میں ہے، آخری بال تک لڑوں گا، عوام کے حقوق، آزادی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے لڑتا رہوں گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، ملک میں وہ قانون ہے جو جنگل کا بادشاہ چاہتا ہے، بہاولنگر واقعہ سے یہ ثابت ہو گیا، ملک میں نہ آئین کی حکمرانی ہے نہ قانون کی اور نہ ہی جمہوریت ہے، بہاولنگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا، آئی جی اور وائسرائے نے معافی مانگ لی، وائسرائے نے کہا یہ ہمارے بھائی ہیں، ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے، طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میری بیوی کی طبعیت خراب ہے، ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اینڈوسکوپی ٹیسٹ نہیں کروایا جارہا، 6 سال سے میری بیوی بیمار نہیں ہوئی اب 4 ہفتے سے بیمار ہے، مکمل طبی معائنہ نہیں ہو رہا، میری بیوی کی صحت کا معاملہ سیریس ہے، اس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا جائے، ظاہری معائنے سے کچھ معلوم نہیں ہو سکتا، ٹیسٹ ہوں گے تو حقائق سامنے آئیں گے، مجھے پتا ہے اس سب کے پیچھے کون ہے، ہمیں حکومت سے خطرہ ہے، حکومتی ڈاکٹروں پر اعتماد نہیں کر سکتے، عدالت ڈاکٹر عاصم یونس سے معائنہ کروانے کا حکم دے، عدالت ڈاکٹر عاصم کو طلب کرے ان سے بشریٰٰ بی بی سے متعلق رائے لے۔

بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل میں سماعت کے اختتام پر جج ناصر جاوید رانا سے مکالمے کے بعد جج ناصر جاوید رانا نے کل 12 بجے ڈاکٹر عاصم یونس سے قائد پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔

مشہور خبریں۔

ن لیگ اور فضل الرحمان بھی حکومت کو بھی کرپٹ کہہ رہے ہیں

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا

غزہ کی پٹی میں الزیتون کی تازہ ترین خبر

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ کے 138ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں،

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کیلئے مشاورت کی دعوت

?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن

نہروں کا معاملہ پنجاب کے وزرا نے خراب کیا، مرتضیٰ وہاب کا کینال منصوبہ ختم کرنے مطالبہ

?️ 20 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب

زیلنسکی کی بائیڈن کے مخالفین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش

?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:دوسرے سال میں داخل یوکرین جنگ جس کے خاتمے کی کوئی

قیدیوں کے تبادلے میں حماس کیسے صیہونیوں کو ذلیل کرتی ہے؟ امریکی اخبار کی زبانی

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ

صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے