وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں اپنے پاؤں جما لئے ہیں اور  کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ شوکت ترین نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔وزیر خزانہ کے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی صدارت میں آج ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔وزیر خزانہ کے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کی صدارت میں آج ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی دوسری بار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کا دوسری بار کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل 13 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کا اعلان کیا تھا جبکہ صدر عارف علوی بھی دوسری مرتبہ کوویڈ 19 کا شکار ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کووڈ 19 کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل کے خلاف روس کا تازہ ترین موقف

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ پر اسرائیل کو

پاکستان میں فلسطین کی حمایت میں سینکڑوں ڈاکٹروں کا مارچ

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت

الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ (ن) کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کیلئے 2 ماہ کی مہلت

?️ 12 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو 14 مارچ

یوکرینی صدر کی اہلیہ کا مقبوضہ فلسطین کا ممکنہ دورہ

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مستقبل قریب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی روکی جا سکتی ہے

?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان کی زیر

عمران خان کی نااہلی اور پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان

وزیر اعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کی ہے

?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں )  تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان

الشفا ہسپتال میں صہیونی جرائم کے نئے انکشافات

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے الشفا اسپتال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے