ریاض (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت سمیت توانائی،سیاحت اور افرادی قوت اوردیگر شعبہ جات میں بھی تعاون میں اضافے پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک میں مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کےقیام کوخوش آئند قراردیتے ہوئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کودوطرفہ تعلقات کےاستحکام کیلئے بروئےکارلانے کے عزم کا اظہار کیا۔
کونسل کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد مشترکہ طورپرکریں گے ، کونسل کادائرہ کارسیاسی وسیکیورٹی،اقتصادی اور تہذیبی پہلوؤں پر مشتمل ہوگا جبکہ کونسل کے سیاسی وسیکیورٹی امور کی قیادت دونوں وزرائے خارجہ کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سفری مشکلات کے ازالے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیاگیا۔شاہ محمود قریشی نے خطےکےقیام امن اورتعمیر و ترقی کیلئےسعودی عرب کےمثبت کردارکوسراہتے ہوئے سعودی ہم منصب کودی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کااعادہ کیا۔