وزیر خارجہ کا چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ کا چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مسئلہ فلسطین ، افغان امن عمل سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے سدباب کیلئے عالمی برادری فوری کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی سے سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین لڑائی ساتویں روز میں داخل ہوچکی ہے اور اسرائیل کے  فضائی حملے شدت سے جاری ہیں جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف راکٹ داغنے کا سلسلہ بھی نہیں رکا ہے اور اب یہ تشدد مقبوضہ ویسٹ بینک تک بھی پھیلنے لگا ہے، جہاں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم سے کم گيارہ  فلسطینیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید شدت کی اطلاعات ہیں، جہاں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق  ہفتے کی صبح تک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 132 فلسطینی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران فلسطین میں ہلال احمر گروپ نے  مشرقی یروشلم اور ویسٹ بینک میں جھڑپوں کے دوران کم سے کم 5017 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

مشہور خبریں۔

چین اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے مخالف

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی

عالمی نظام میں جنگل کے قانون کی واپسی کا خطرہ سنگین ہو چکا ہے:چین

?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی

کانگریس کی عمارت پر حملے کی تحقیقات کے لیے دو امریکی رہنماؤں کوکیا گیا طلب

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں: کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی جو 6 جنوری کو کانگریس کی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن

?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں

پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز کی کارکردگی پر تنقید

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستانی

خطے میں میزائل داغنا امریکی مشقوں کے جواب میں ہے: شمالی کوریا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   پچھلے دس دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا

ٹرمپ کا ایران سے دھمکیوں کا ایک بار پھر دعویٰ

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ

صہیونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، مزید فلسطینی شہید

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے