?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اپنے پاکستان کے دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے کے لیے سوچنا چاہیے ای سی بی کے چیئرمین این واٹمور کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس استعفیٰ کا مطلب ہے کہ پاکستان دنیا میں اپنا مؤقف درج کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان تمام واقعات کے بعد ای سی بی کے سربراہ کے استعفیٰ کا مطلب ہے کہ ہم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد دنیا کے سامنے ایک مضبوط موقف درج کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو اب جلد از جلد پاکستان کے دورے کو دوبارہ سے طے کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے، ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں کو فول پروف سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی تھی، دونوں کرکٹ بورڈز کو ایسا سخت فیصلہ لینے سے پہلے ہم سے بات کرنی چاہیے تھی۔
شاہ محمود قریشی نے اپنی برطانوی ہم منصب الزبتھ ٹروس کے ساتھ اپنی ملاقات کو مزید یاد کیا جس کے دوران انہوں نے کرکٹ سیریز منسوخی کا معاملہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹرس کے ساتھ اپنی ملاقات کے ساتھ اس معاملے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ فیصلہ برطانوی حکومت کی جانب سے نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے یہ معاملہ ای سی بی کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی اپنے شہریوں سے لبنان کا سفر نہ کرنے کی اپیل
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی
اکتوبر
کیا اسرائیل کے خلاف ایران کا اگلا حملہ پچھلے حملے سے مختلف ہوگا؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ
اگست
بورس جانسن کا برطانوی پارلیمنٹ سے استعفی
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے
جون
سعودی عرب کے زیر زمین گیس ذخیرے میں زوردار دھماکہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ذرائع نے سعودی عرب میں زیر زمین گیس ذخیرے میں بڑے
مئی
غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی رسوائی
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: ایس آر ایف سوئٹزرلینڈ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
اپریل
ٹوئٹر، ٹائی ٹینک اور ٹرمپ کی کہانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن
نومبر
سپریم جوڈیشل کونسل سابق جج کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، فیض حمید، عرفان رامے
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے
فروری
ترکی کے صدارتی انتخابات قبل از وقت ہونے کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:یورپی انٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع اور یورپی یونین کے سفارت
اگست