🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا عالمی برادری افغانستان کی بحالی،معاشی معاونت کیلئے کردار ادا کرے، افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار کیلئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا ، جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار کیلئے پر عزم ہیں، توقع ہے افغان رہنما سیاسی تصفیے کیلئے مذاکرات سے فائدہ اٹھائیں گے اور کابل میں کامیاب مذاکرات افغانستان سمیت خطے کیلئے بہتری کا باعث ہوں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، عالمی برادری افغانستان کی بحالی ،معاشی معاونت کیلئے کردار ادا کرے اور مسلم امہ بھی پرامن افغانستان کیلئے افغانوں سے یکجہتی کا اظہار کرے۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو افغانستان میں اور باہر امن مخالف قوتوں کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کابل میں وسیع بنیاد حکومت کے خواہاں ہیں۔
مشہور خبریں۔
پوٹن کا قتل بائیڈن انتظامیہ کا موقف نہیں ہے:وائٹ ہاؤس
🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: تجربہ کار امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو روسی صدر ولادیمیر
مارچ
ناسا کی عظیم کامیابی میں فلسطینی انجینئر بھی شامل
🗓️ 4 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) مریخ پر لینڈ کرنے والی پرواز کے لیے ہیلی کاپٹر
مئی
خاشقجی کا قتل کون سا بڑا مسئلہ ہے،مشرق وسطی میں ایسا ہوتا رہتا ہے:پمپیو
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں سعودی حکومت کے
جنوری
وفاقی حکومت کا عمران خان اور باقی سابق حکومتی ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
🗓️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر سابق حکومت کی اہم
اپریل
شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی کئی مہینوں کی کوششیں
جون
2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی
🗓️ 5 نومبر 2021مٹھی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ و پی ٹی آئی کے رہنما مخدوم
نومبر
وزیر داخلہ نے قوم سے مانگی معافی
🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شیخ رشید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا
اپریل
ابوظہبی پر حملے کے بعد ایلات کی بندرگاہ محفوظ نہیں : صیہونی اخبار
🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار ہاریٹز نے لکھا ہے کہ انصار اللہ کے زیر
جنوری