شاہ محمود قریشی افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانہ ہوتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چین میں بہت سے اہم اجلاس ہیں، پاکستان کے انیشی ایٹو ’پلیٹ فارم آف نیبرز‘ کہ جس میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک شامل ہیں، اس کا تیسرا اجلاس بھی شامل ہیں  شاہ محمود قریشی چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وینگ یی کی خصوصی دعوت پر افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلیٹ فارم کے تحت اجلاس میں چین، پاکستان، ایران، افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔‎

انہوں نے کہا کہ ہم اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، وہاں کے امن و استحکام، معاشی ترقی، مواصلات کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا اور مجھے امید ہے کہ یہ گفتگو سیر حاصل رہے گی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پر مشتمل سہ فریقی اجلاس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توسیعی ٹرائیکا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے اتفاق رائے تشکیل دینے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں امریکا، چین، روس، پاکستان اور افغانستان شامل ہیں اور اس کی بھی ایک نشست ہوگی۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دورے کے دوران ان کی روس کے وزیر خارجہ سے دو طرفہ ملاقات ہوگی جس میں یوکرین کا مسئلہ زیر بحث آئے گا اور او آئی سی نے جو پاکستان کو مینڈیٹ دیا کہ اگر ہم کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں تو ان سے اس پر رائے حاصل کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقات شیڈول ہے جس میں جوہری معاہدے پر امریکا کے ساتھ ہونے والی بات چیت پو ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کی کوشش کروں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دورے کے دوران دیگر وزرائے خارجہ سے بھی دو طرفہ ملاقات ہوگی، چانچہ دورہ خاصہ مصروف ہے، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان کا نقطہ نظر بھرپور طریقے سے پیش کریں اور ملک کے مفادات کا دفاع کریں۔

اس ضمن میں دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس اور ٹرائیکا پلس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

بیان کے مطابق وزیر خارجہ افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کے حوالے سے شرکا کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران وزیر خارجہ، چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ یی سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ روس کے وزیر خارجہ، سرگئی لاوروف اور ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہء چین، پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو مافیا ثابت کردیا: فواد چوہدری

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ  شریف

ایران کے خلاف مشورت یایر لاپیڈ کے ترکی کے دورے پر مرکوز

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     اگرچہ کنسیٹ کی تحلیل اور چار سالوں میں پانچویں

امریکہ میں نہ رکنے والے فائرنگ کے واقعات

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ کے متعدد علاقوں میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں

وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ ڈوز خریدنے کا اعلان کردیا

?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا مریضوں

لاطینی امریکہ کے خلاف واشنگٹن کے دباؤ میں شدت، "منرو نظریے” کا احیاء

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: چلی کے ایک ماہر نے اس دباؤ کی مہم اور

یورپ میں جمہوریت کا خاتمہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت کے خلاف اور صدر ایمانوئل میکرون کے غیر مقبول پنشن

روس اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھتا ہوا

?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں:  ماسکو میں تاجکستان کے سفیر دولت شاہ گول محمد زادہ نے

ٹرمپ کا ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال؛ امریکہ میں گمراہ کن اطلاعاتی جنگ اور نسلی  کشیدگی میں اضافہ

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیپ فیک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے