پنجاب میں وزیر اعلیٰ ق لیگ اور اسپیکر پی ٹی آئی کا ہو گا

?️

لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے  کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے کسی رہنماء کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب میں صوبائی وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے پاس ہوگی اور سپیکر پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا ، سینئر وزیر بھی تحریک انصاف سے ہی لیا جائے گا اس کے علاوہ دیگر وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا،ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی،جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،عثمان بزدار سے استعفا لے لیا گیا ہے، اپنی پارٹی کی جانب سے آپ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں ، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

دوسری طرف حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دے دیا ، عثمان بزدار کے استعفا دینے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیے جانے کے بعد ترین گروپ کے رکن فیصل جبوانہ کا اہم بیان سامنے آیا ، انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے مناسب امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے ، ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے لیے یمنی مسلح افواج کا نشان

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت

منگنی ختم کرنے کا فیصلہ میرا تھا لیکن معاملہ غلط طریقے سے حل ہوا، آئمہ بیگ

?️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی

اسرائیلی فوج میں فورسز کی کمی کی وجہ سے خواتین کی بھرتی

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے مطابق اس وقت آہنی تلواروں کی جنگ

ایران کی حالیہ فوجی کامیابیوں نے ٹرمپ کی پوزیشن کو کیسے متزلزل کیا؟

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: گزشتہ ہفتے دنیا نے اکیسویں صدی کی ایک انتہائی فیصلہ

بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے

ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے

پولیس نے ہمارے بچوں کو ذبح کرنے کی اجازت دی: ٹیکساس فائرنگ کے متاثرین

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:  امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ ہفتے

مودی حکومت2024کے انتخابات جیتنے کے لیے یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے: حریت رہنما

?️ 29 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے