?️
سچ خبریں: ٹک ٹاک کانٹنٹ کو ذاتی پسندیدگی کا بنانے کے لیے نئے ٹولز متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کو اُن کی ’فار یو فیڈ‘ پر مزید کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔
یہ اپڈیٹس ٹک ٹاک کے صارفین کو بااختیار بنانے کے جاری عزم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد لوگوں کو اپنی دلچسپیوں کو مزید گہرائی سے دریافت کرنے، ناپسندیدہ کانٹنٹ کو محدود کرنے، اور اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ سفارشات کا نظام کیسے کام کرتا ہے۔
’فار یو فیڈ‘ ٹک ٹاک کے تجربے کا مرکزی حصہ ہے، جو لوگوں کو اُس کانٹنٹ، کمیونٹیز اور کری ایٹرز کے ساتھ جوڑتی ہے جنہیں وہ پسند کرتے ہیں۔
پاکستان میں اس فیڈ نے نئی نسل کے کری ایٹرز اور کاروباری افراد کو اپنے ناظرین میں اضافہ کرنے اور کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔
عدیل چودھری کے فوڈ کانٹنٹ سے لے کر ہمنا زاہد (Samosiiii) کے بیوٹی ٹپس تک، ذکیہ نور (ڈاکٹر زَک) کے جمالیاتی مشوروں سے لے کر مومن ثاقب کے مزاح اور سماجی تبصروں تک، ملک بھر کے کانٹنٹ کریٹر’فار یو فیڈ’ کے زور پر کامیاب ہو رہے ہیں۔
اسی طرح ٹک ٹاک ’مینیج ٹاپکس (Manage Topics) ’کے نام سے بھی ایک نیا فیچر متعارف کر رہا ہے، جو صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنی فیڈ میں کری ایٹو آرٹس، سیاحت، فطرت، کھیلوں سمیت 10 سے زائد مقبول زُمروں سے متعلق ویڈیوز کی موجودگی کی تعداد کو ایڈجسٹ کر سکیں۔
اگرچہ کانٹنٹ کو مکمل طور پر ہٹایا نہیں جائے گا لیکن صارفین اب اپنی بدلتی دلچسپیوں کے مطابق اس کی فریکوئنسی کو بہتر انداز میں کنٹرول کرسکیں گے، اور ان موضوعات میں دلچسپی رکھنے والے کری ایٹرز کو دریافت کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں ٹک ٹاک اسمارٹ کی ورڈ فلٹرز (Smart Keyword Filters) بھی متعارف کروا رہا ہے ۔
یہ اے آئی پر مبنی ایک جدید ٹول ہے جو پہلے سے موجود کی ورڈ فلٹرز کو مزید مؤثر بناتا ہےاور جن کی مدد سے، دنیا بھر میں، 200 ملین سے زائد الفاظ کو بلاک کیا جا چکا ہے۔
یہ نیا فیچر خودکار طور پر مترادف الفاظ اور متعلقہ اصطلاحات کو بھی شامل کرتا ہے، جس سے صارفین کو زیادہ درستی اور کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔
آنے والے مہینوں میں، ٹک ٹاک کی ورڈ فلٹرز کی حد کو 100 سے بڑھا کر 200 الفاظ کر دے گا اور بلک ایڈیٹنگ جیسے فیچرز بھی متعارف کروائے گا، تاکہ صارفین اپنی ترجیحات کو مزید آسانی سے منظم کر سکیں۔
یہ تمام اپ ڈیٹس نوجوان اور بالغ دونوں اقسام کے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کروائی جائیں گی، اور اُن ٹولز اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کریں گی جو لوگوں کو ٹک ٹاک پر بہترین ’فار یو فیڈ‘ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے اپنی بے بسی کا اعتراف کیا
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ کسی بھی
دسمبر
ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام میں ترقی کا قانونی حق حاصل ہے: شیرین مزاری
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستان کی سابق وزیرِ انسانی حقوق شیرین مزاری نے کہا کہ
اکتوبر
امریکہ میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ کل چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے
مئی
صیہونی ریاست پر طوفان الاقصی کے اثرات
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی ریاست کو مختلف سیاسی، عسکری،
اکتوبر
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے کا منصوبہ کیوں ناکام ہوا؟
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز
مئی
تین ہفتے سے سلمان رشدی بے خبر
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: تین ہفتے قبل مغربی نیویارک میں پیغمبر اسلام (ص) کی
ستمبر
ایچ آر سی پی کا متنازع پیکا ایکٹ کی مکمل منسوخی کا مطالبہ
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
مئی
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو جہانگیر ترین سے رابطے کا مشورہ دے دیا
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو
فروری