?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میںوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق مساوی (ایکویویلنس) سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا ہے جس سے ملک بھر کے طلبہ کو سفری اور تکنیکی دشواریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔
انہوں نے چیف سیکریٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلام علی نے آن لائن ایکویویلنس نظام کی تیاری میں تدریسی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تکنیکی دشواریوں کو دور کیا۔
شفقت محمود نے کہا کہ مقامی و بین الاقوامی تدریسی بورڈ کے ساتھ متعدد اجلاس کے بعد ایکویویلنس کا آن لائن سسٹم بنایا جس کے تحت طلبہ آن لائن اپنے دستاویزات جمع کرکے ایکویویلنس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ درخواست کے ساتھ فیس کی ادائیگی بھی آن لائن ہوسکے گی، طلبہ کو کسی بینک کے سامنے لائن لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر طلبہ کو آن لائن درخواست جمع کرانے کی سہولتیں دستیاب نہیں تو وہ مینؤل طریقے (موجودہ رائج طریقہ) سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ ’درخواست گزار کو آن لائن یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ اپنی درخواست کی ٹریکنگ کرسکے گا اور حتمی مرحلے کے بعد متعلقہ ادارہ آپ کو سرٹیفکیٹ بذریعہ پوسٹ ارسال کردے گا‘۔
وفاقی وزیر نے آن لائن ایکویویلنس نظام کے آغاز کو ’انقلابی تبدیلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنے بھی کام کرنے کے طریقے ہیں انہیں آسان بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’ایکویویلنس کی تصدیق کا مرحلہ بھی آن لائن ہوجائے گا اور تصدیق کے مرحلے میں درکار وقت انتہائی کم ہوجائے گا‘۔
شفقت محمود نے رواں برس مارچ میں اعلان کیا تھا کہ طلبہ کو ایکویویلنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے بہت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے عید الفطر کے بعد ایکویویلنس سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن نظام متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک پر پیرنٹنگ کنٹرول کے فیچرز متعارف
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر
مارچ
سعودی امریکی مشترکہ فضائی مشقیں
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی اور امریکی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے
جنوری
عرب ممالک غزہ کی تعمیر نو میں شامل نہیں ہونا چاہتے
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: بلنکن نے منگل کو کہا کہ عرب ممالک کا کہنا ہے
جنوری
ہم ملکی خدمت میں ناکام ہو جائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں
جولائی
امریکہ کو چین سے مقابلے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا اور سیاسی حلقے ان دنوں ریاض اور تل ابیب کے
اگست
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے
?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر سر
جولائی
عرب لیگ کے اجلاس میں مصر،امارات اور سعودی کے وزرائے خارجہ کی غیر حاضری
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس
جنوری
پاک فضائیہ کا آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش
?️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید
دسمبر