وزیر اعلی پنجاب کا  بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے قدرتی آفتوں اور  بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکام کو زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےسیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم نے نہ تو کبھی انتقام کی سیاست کی ہے اور نہ ہی ہم اس پر یقین رکھتے ہیں۔اپنے  بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امارات کی چین سے قربت امریکی ڈراؤنے خواب کی تکرار

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:حالیہ برسوں میں جن لوگوں نے امریکہ اور چین کی خبروں

انتظامی معاملات موثر انداز میں چلانے کیلئے صوبے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے چاہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️ 10 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا

الحشد الشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:9 سال قبل آج کے دن داعش کے دہشت گردوں کے

کبریٰ خان کی جانب سے شادی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار

?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے شادی سے

ملکی مفاد کے پیش نظر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کیا:وزیر خارجہ

?️ 28 جون 2021ملتان( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ

?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری

2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ڈیلی میل کے مطابق، 2017 میں براک اوباما کے نائب صدر

جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی توہین ہے: بن گویر

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوبر  نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے