?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیو یارک میں او آئی سی گروپ کے اجلاس میں مسلم ممالک سے فلسطین کے مفادات، عرب اور امت مسلمہ کے اصولوں اور مقاصد کو محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کی ہے.
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ تنازعے نے فلسطینی عوام کے لیے تباہ کن نتائج مرتب کیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ فائر بندی کے معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے سفارت کاری اور اس کے دوسرے اور تیسرے مراحل پر بات چیت اور عملدرآمد کی حمایت کرتا ہے.
وزیرخارجہ نے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے نکالنے کی تجویزوں کی سخت مخالفت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دو ریاستی حل کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے اسحاق ڈار نے کشمیر کے عوام کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کرے.
انہوں نے او آئی سی کے مشترکہ مقاصد کو اقوام متحدہ میں آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی پختہ عزم کا بھی اظہار کیا اسحاق ڈار ان دنوں امریکہ میں ہیں جہاں انہوں نے او آئی سی گروپ سے خطاب کیا اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کثیر المقاصد عالمی طرز حکمرانی سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے.


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو حزب اللہ کے میزائلوں سے بچانے کے لیے امریکہ کی جدوجہد
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ میں صہیونی ٹھکانوں کے خلاف
جون
بن سلمان کی امریکہ کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی!
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک خفیہ
جون
تونس کے کارکنوں کا غزہ میں نسل کشی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج
?️ 7 جون 2026 سچ خبریں: تونس کے درجنوں سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں
جون
سعودی لڑاکا طیاروں کی مأرب پر شدید بمباری
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے جنوبی محور پر سعودی اتحادی لڑاکا
اپریل
غزہ کی پٹی میں صیہونی قابضین کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رہائشی مکانات کی تعداد
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
صیہونی اخبار کا مغربی پٹی کی مزاحمت کے بارے اہم اعتراف
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ ڈرون
جون
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے
?️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی
دسمبر
میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا
?️ 2 اگست 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری
اگست