وزیر اعلی سندھ نجی دورے پر امریکا روانہ

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

🗓️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے امریکا روانہ ہوئے۔قبل ازیں وہ  جولائی میں ایک ہفتے کے دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا پہنچے تھے، اُس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا میں تھیں۔ اس سے قبل مراد علی شاہ جون کے وسط میں امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا گئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکا دورے پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بلاول نے ایک گھنٹے کام نہیں کیا اور وہ وزیراعظم بننے چلے ہیں، کیاامریکا کو یہ پیش کش کی جائے گی کہ ہمیں اقتدار میں لائیں، پھر اڈے مانگ لیں‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی ایسی ڈیل کو کامیاب نہیں ہونےدے گی‘۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلتھ کارڈ کی توسیع، مفت ادویات کی منظوری کا فیصلہ

🗓️ 31 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے بھر کے

خطے میں سلامتی اور استحکام کا واحد راستہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے: سعودی

🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز میونخ میں

ای سی سی کی ٹی سی پی کو چین اور آذربائیجان سے یوریا درآمد کرنے کی اجازت

🗓️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے

کورونائی نسل پرستی

🗓️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ

ہزاروں صیہونیوں کا کنیسٹ کے سامنے دھرنا؛اہم مطالبہ کیا ہے؟

🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہزاروں باشندوں نے پیر کی شام زبردست

سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس

سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے

🗓️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا

افغانستان کے غزنی شہر پر طالبان کا قبضہ

🗓️ 13 اگست 2021طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے جس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے