?️
کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق نے ہماری تجاویز نہ مانیں تو خود فیصلے کریں گے، ملک میں کورونا کے باعث مزید 98افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4ہزار974نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے حکام کو تشویش ہو رہی ہے۔
سرکاری پوٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50055 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4974 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید98 ہلاکتیں ہوئیں۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.9 فیصد رہی۔ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 14530 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 72931 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 53127 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 2148 مریض کورونا سےصحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 605274 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 265680 ہوگئی ہے جبکہ 4502 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔محکمہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری مختار احمد بھی کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ ہائوس خیبر پختونخوا کے 6ملازمین کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وزیراعلیٰ محمود خان نے سرگرمیاں محدود کردیں ہیں۔
دوسری جانب وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق این سی اوسی نے اقدامات نہیں کیے تو ہم اپنے طور پر کریں گے،لاک ڈائون کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور 3 صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا؟، قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا نے میری کوئی تجویز مسترد نہیں کی، وزیراعظم کی لاک ڈائون سے متعلق اپنی سوچ ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں میں نے کہا تھا کہ2ہفتے کے لیے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کریں۔کورونا کی پہلی لہر میں اس لیے محفوظ رہے کہ ہم نے تمام ٹرانسپورٹ بند کردی تھی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی میر علی میں بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے
جون
توشہ خان ریفرنس میں نااہلی: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے
نومبر
اپنی تنخواہ یا مراعات میں اضافہ نہیں کیا، اپنے احتساب کیلئے تیار ہوں، چیئرمین سینیٹ
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
جون
روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا
?️ 12 فروری 2022ماسکو(سچ خبریں) روس نے ایک منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا ہے
فروری
وینزویلا نے فلسطین کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا نے اعلان کیا کہ اس نے فلسطین میں اپنی
اگست
ریاض مغرب سے مشرق کی طرف منتقلی میں
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ریاض اور بیجنگ سعودی تیل
مارچ
امریکہ نے روس کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے خبردار کیا
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: اینتھونی بلنکن نے منگل کو سائینائیڈ کے ساتھ ایک انٹرویو
مارچ
مقبوضہ جموں وکشمیر: مزید 4کشمیری مسلمانوں کی املاک ضبط ، 2نوکریوںسے برطرف
?️ 11 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اپریل