وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح

وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح

🗓️

شیخوپورہ (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح ہو گیا، لاہور پہنچنے کے بعد  انہوں نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا گر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، یہ جنگل اسمارٹ سینسز اور نگرانی کےنظام سے لیس ہوگا اور تفریحی مقامات بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے ، جہاں سے وہ رکھ جھوک کے مقام پر روانہ ہوئے اور رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا، :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شہبازگل اور دیگرحکام بھی موجود اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کو رکھ جھوک جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پاکستان کا پہلا اسمارٹ جنگل ہے جواسمارٹ سینسز اور نگرانی کےنظام سے لیس ہوگا، 7050 کینال پر انوائرمنٹ فرینڈلی جنگل لگایا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 24000 کنال اراضی پر محیط ہے، راوی ریور منصوبے میں پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے جبکہ راوی ریور منصوبے کے اندر تفریحی مقامات بھی شامل ہیں۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کومجموعی طورپر60ہزارکینال تک بڑھایاجائے گا، راوی ریور منصوبے پر تقریباً3ارب روپے کی لاگت آئےگی،کوشش کی جائےگی کہ راوی سٹی کےذریعے منصوبے کیلئے رقم جنریٹ ہو اور راوی ریورمنصوبے کی لاگت کا بوجھ عوام پر نہ پڑے۔

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ راوی ریور فرنٹ سٹی رکھ جھوک پہلا اسمارٹ جنگل اہم سنگ میل ہے، جدید ٹیکنالوجی اورسنسرز سےدرختوں اور جنگلی حیات کی افزائش میں مددملےگی، 24ہزار کینال پرایک کروڑدرخت لگیں گے۔

مشہور خبریں۔

 اسرائیل کے جولانی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط 

🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل، امریکہ شام کے مستقبل کے حوالے

ویانا میں موجود امریکی سفارت کاروں میں پُراسرار بیماری کا انکشاف، سائنسدانوں نے تحقیقات شروع کردیں

🗓️ 18 جولائی 2021ویانا (سچ خبریں) ویانا میں موجود امریکی سفارت کاروں اور دیگر عہدیداروں

کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی

وائٹ ہاؤس کی خفیہ جنگ، ریپبلکن اور بائیڈن کی پوزیشن متزلزل

🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے وائٹ ہاؤس کو ولیمنگٹن،

اسرائیلی میڈیا کا یمن کے خلاف ایک نیا دعویٰ

🗓️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت نے

لبنان میں سعودی سفیر کے مداخلتی ریمارکس

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنانی

ٹرمپ کے تیس ملین حامی بائیڈن کو ہٹانے کے لیے تیار

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی ماہر جان ہل مین نے اتوار کو کہا کہ

افغان طالبان کی امریکہ کو دھمکی

🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے کہا کہ امریکہ نے  افغانستان کے متعدد صوبوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے