🗓️
گلگت بلتستان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے علاقے بوبر، غذر کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کو غذر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کوبتایا گیا کہ یہاں 17 افراد جاں بحق، 249 گھر تباہ ہوئے جبکہ 794 مویشی لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس کے ساتھ وسیع زرعی اراضی اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے متاثرین کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے متاثرین کی آبادکاری میں بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہباز شریف نے گلگت اور غذر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے گلگت میں ششپر گلیشیئر ہنزہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے۔
انہوں نے بے گھر افراد کے گھروں کی تعمیر کے لیے 10 کروڈ روپے جبکہ جاں بحق افراد کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے مقامی لوگوں کے مطالبے پر 5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کرنے کے احکامات دیے۔
انہوں نے فصلوں، درختوں اور مال مویشی کے ہونے والی نقصان کا معاوضہ سروے رپورٹ کے بعد دینے کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم کے ایک روزہ دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
وزیر اعظم نے سیلاب کے دوران خاندان کے 8 افراد کو کھو دینے والے باپ، بیٹی سے بھی ملاقات کی۔
شہباز شریف 5 بیٹیوں، ایک بیٹا، بیوی اور والدہ کو کھو دینے والے گھر کے سربراہ نوشیر خان اور ان کی واحد زندہ بچ جانے والی پندرہ سالہ بیٹی سحر سے ملے اور سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں باپ بیٹی کو تسلی دی، وزیر اعظم سے بات چیت کے دوران باپ بیٹی آبدیدہ ہوگئے۔
نوشیر خان، سیلاب کے روز گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے تھے جبکہ ان کی 15 سالہ بیٹی نے بھاگ کر جان بچائی تھی۔
ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں سیلاب سے ایک گھر کے 8 افراد سمیت 12 شہری جاں بحق ہوئے تھے جبکہ جماعت خانہ اور سو کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے، سیلاب سے مال مویشی، فصلیں اور درخت بھی تباہ ہوئے تھے۔
وزیر اعظم غذر ضلع سے واپسی پر گلگت کے نواحی گاؤں گورو میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیں گے اور بعد ازاں وہ گلگت ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں سے سیلاب کی صورتحال پر بات چیت کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت بلتستان میں یکم جولائی سے جاری بارشوں اور سیلاب کے 110 واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جبکہ 53 پُل، 500 آبپاشی چینلز اور 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین طولانی جنگ ہونے کا اندیشہ ظاہر کردیا
🗓️ 10 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین
اپریل
واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے کے لئے ماہرین کی کچھ تجاویز
🗓️ 16 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹیکنالوجی ماہرین نے واٹس ایپ ہیک ہونے سے بچنے
اگست
ترکی میں جرمن رکن پارلیمنٹ گرفتار
🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی پارلیمنٹ Bundestag سے تعلق رکھنے والی ترک نژاد
اگست
گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو کیوں فعال کیا؟
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 میں کہا گیا
دسمبر
کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟
🗓️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس
اپریل
امریکہ کا شام میں اپنی فوج میں اضافے کا خاموش اعتراف
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے چیف ترجمان نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ 2000
دسمبر
9 جنوری سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو رہی ہے، شیخ رشید کا دعویٰ
🗓️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
جنوری
ہم ایران سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے: اماراتی اہلکار
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش
دسمبر