انصار اللہ کی سعودی عرب کو سخت وارننگ

انصار اللہ کی سعودی عرب کو سخت وارننگ

?️

سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی عرب کو یمن کے حالات کے بارے میں غلط اندازے لگانے پر سخت خبردار کیا ہے۔

المسیرہ نیوز چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام ہر قسم کے تنازعات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر ایسے اقدامات کے خلاف جو یمن کو فلسطینی مسئلے کی حمایت سے روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام

انہوں نے سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ میں کمی آپ کے لیے اپنے غلط فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کا موقع تھا، لیکن اگر آپ نے دوبارہ غلطی کی تو شکست آپ کا مقدر ہوگی، جیسا کہ ماضی میں ہوا۔

الحوثی نے مزید کہا کہآپ نے سوچا تھا کہ یمن دو ہفتے میں سرنگوں ہو جائے گا، لیکن آج ہر غلط فیصلہ آپ کی ناکامی کا باعث بنے گا، اور فتح یمنی عوام کی ہو گی۔

مزید پڑھیں: یمن  نے 2024 میں امریکہ اور اسرائیل کو کیسے ناک رگڑائی؟

انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے خلاف کسی نئی سازش کی صورت میں تمام آپشنز یمنی عوام، قبائل، اور مسلح افواج کے لیے کھلے ہیں، اور ان کے اہداف کسی بھی پیش گوئی سے زیادہ بلند ہوں گے۔

 

 

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت کی آن لائن نیوز ویب سائٹ وائے نیٹ کی

رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ ؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کو پوری دنیا میں سراہا گیا: دفتر خارجہ

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے

حزب التحریر کے ارکان افغانستان میں داعش کے لیے پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: طالبان کی انٹیلی جنس فورسز نے حزب التحریر کے متعدد

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری

بائیڈن کا ٹرمپ پر شدید حملہ

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں اپنے صدر

پنجاب پولیس کے عجیب و غریب کارنامے

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے اختیارات کے

ٹرمپ کو چینی اثر و رسوخ کا خوف

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: طویل کشمکش کے بعد، ارجنٹائن کے پارلیمانی وسط المدتی انتخابات 26

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے