وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 27 دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا ،27 دسمبر 2007 کا دن عوام کی ایک محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ،میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مشہور خبریں۔

اولمرٹ: میں نیتن یاہو کا تختہ الٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں ایک بار

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنوبی شام میں 3 نوجوان شامی اغوا 

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:مقامی شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں

ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

?️ 19 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن نے حکام سے کامیاب

رضائی: اگر دشمن تسلیم نہ ہوا تو ہم سخت جواب دیں گے

?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا: اگر

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی ڈی این اے سے شناخت کی کوشش کر رہے ہیں، دفتر خارجہ

?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے یونان کے ساحل کے

مربوط ’ڈیجیٹل آئی ڈی‘ کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت آج قومی اسمبلی میں شہریوں کے

امریکہ میں پیٹرول ذخائر میں خطرناک کمی، قیمتوں میں تاریخی اضافے کا خدشہ

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:امریکی توانائی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پیٹرول کے

امن مذاکرات میں شرکت کیلئے ایرانی جواب کا تاحال انتظار ہے۔ عطا تارڑ

?️ 21 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے