?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے کشمیری حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر دھبہ ہیں ہم سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی محمد اشرف صحرائی کی وفات پر گہرےدکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کشمیر کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، بھارت حریت قیادت کو قید میں رکھ کر آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتا، بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ان کی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت نے جدوجہدِ آزادی کشمیر کیلئے مرحوم کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت قید حریت قیادت اور بے گناہ کشمیریوں کو فی الفور رہا کرے، اقوام ِ متحدہ اور بین الاقوامی قیادت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بین الاقوامی برادری کشمیر کے متعلق اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی اراکین کے استعفے بغیر تصدیق منظورنہیں ہوں گے، اسپیکرقومی اسمبلی
?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پاکستان
دسمبر
روس کی تجاویز کو مسترد کرنے میں یوکرین کے سینئر مذاکرات کار مصر
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر کے مشیر اور روس کے ساتھ امن
مئی
کوٹری بیراج پر دباؤ، دیہات میں پانی داخل، چاول اور دوسری فصلیں تباہ
?️ 27 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد
ستمبر
اعلیٰ عدلیہ بھی نیب قانون کے دائرہ کار میں آتی ہے، عرفان قادر
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے
جون
یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں
مارچ
جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے غزہ جنگ کے فریقین سے امریکی پیش
جون
غزہ کی تازی ترین صورتحال
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز تجزیہ نگار ناحوم برنیاع نے اعتراف کیا
فروری
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر شدید بمباری، 9 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہوگئے
?️ 11 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی پر
مئی