پشاور(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرنا چاہئے تھا۔ یہاں کام کرنے والے تمام پاکستانی اور غیر ملکی ورکزر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے دورہ داسو ڈیم پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے، یہاں کام کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہرطرف منہگائی لے کر آتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی۔واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختو خوا کے پسماندہ ترین ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور زمینوں کی قیمت ملنے کے بعد عوام کو ادھورے خوابوں کی تعبیر نظر آنے لگی ہے۔اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کے کنارے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام اپریل 2026ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے، ڈیم کی تعمیر سے 4 ہزار 320 میگا واٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی۔
یاد رہے کہ دسمبر2018 میں میں وفاقی حکومت نے 4,300 میگاواٹ پر مبنی داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے تاخیر کا شکار زمین کے حصول کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اضافی 18 ارب روپے تک لاگت برداشت کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
خیال رہے کہ نواز حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 180 ارب کے دو ٹھیکے چینی کمپنی کو دیے تھے، ٹھیکوں میں ڈیم کے ڈھانچے سے متعلق سامان کی تیاری اور ہائیڈرالک اسٹیل اسٹرکچر کی تعمیر کے علاوہ زیر زمین پاور کمپلیکس تیار کرنے، سرنگیں بنانے اور ہائیڈرالک اسٹرکچر (ایم ڈبلیو 02) کے منصوبے شامل تھے۔
مشہور خبریں۔
کیا پوری دنیا میں امریکی قیادت کا راج ہے؟
نومبر
پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے فوری نمٹنے کا مطالبہ
دسمبر
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
اپریل
بن سلمان کی عیاشیاں؛دوسال میں ایک ارب ڈالر سیر تفریح پر خرچ
فروری
یمنی انصاراللہ کا سعودی حکام کے نام پیغام
مارچ
وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا
جنوری
افغانستان جنگ چار امریکی حکومتوں کی ناکامی تھی: میک کینزی
اگست
فرانس بڑے پیمانے پر ہڑتالوں کی تیاری میں
جنوری