وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دیتے ہوئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ‘کور سیل’ کے قیام کے سپہ سالار کے فیصلے کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو ٹیلی فون کیے اور ملکی اہم کامیابی پر مبارک دی۔

وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کانام نکلنے کے عمل پر کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دی جبکہ وزیراعظم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں  کور سیل  کے قیام کے آرمی چیف کے فیصلے کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کور سیل میں شامل سول اور ملٹری قیادت اور ٹیم کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والے ٹیم کے ہر فرد ہو قوم کو فخر ہے۔

اسی دوران شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا اور وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔

مشہور خبریں۔

مستقبل میں بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی

🗓️ 13 اپریل 2024مظفرگڑھ: (سچ خبریں) پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل

عراق کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے سینکڑوں ہزار ٹن امدادی سامان کی فراہمی

🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:عراق کے ہلال احمر کے ترجمان نے فلسطین اور لبنان کے

پی ٹی آئی کو عدالتوں سے کیا ملا؟؛بیرسٹر گوہر خان کی زبانی

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بیرسٹر گوہر

سعودی عرب بحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں پیش پیش

🗓️ 18 فروری 2022سچ خبریں:  بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتھن نائیہ نے کہا کہ اسرائیل

انصاراللہ کی جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی شرطیں

🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یمنی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے یہ

آئینی ترامیم کے حوالے سے اب بھی وہی صورتحال ہے، جو 2 ہفتے پہلے تھی ، سینیٹر کامران مرتضیٰ

🗓️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیپلزپارٹی

سعودی عرب نے سویڈن سے کیا مطالبہ کیا ہے؟

🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب

فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان کی بڑی کامیابی

🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فورجی اسمارٹ فون کی برآمد میں پاکستان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے